ابنا: علاءالدین بروجردی نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ ایک زمانے سے شام میں حکومت تبدیل کرنے کی سازش کر رہا ہے لیکن مشرق وسطی میں اسکی متعدد سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور اس مرتبہ بھی اس کی سازش ناکام ہوکر رہے گی۔ علاء الدین بروجردی نے امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ جیمز کلپر کے ایران مخالف موقف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہر حال میں دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کی پالیسی پر قائم ہے لیکن اس نے اغوا کی وارداتیں کرکے نیز دہشت گردوں کی مدد کرکے صہیونی ریاست کی سرکاری دہشتگردی کی حمایت کی ہے بنابرین امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کا بیان مکمل طرح سے قابل مذمت ہے اور اسے مسترد کیا جاتا ہے۔ یاد رہے امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائرکٹر جیمز کلپر نے الزام لگایا ہے کہ ایران بدستور ایٹمی ہتھیار بنانے کے درپے ہے اور وہ امریکی سرزمین پر دہشتگردانہ کاروائياں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔........
/169